مینگورہ بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر پر عوام سراپا احتجاج ، سڑک بند کردی گئی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر پر عوام سراپا احتجاج ، سڑک بند کردی گئی، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ بائی پاس کا کچھ حصہ جو چار ماہ سے عدم تعمیر کا شکار ہے اور جس نے مقامی ابادی کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اسی مشکلات کے وجہ سے تنگ آکر گزشتہ روز مقامی ابادی اور ہوٹل والوں نے احتجاج کیا اور حکومت وضلعی انتظامیہ کیخالف نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے سڑک پر روڑہ ڈالے عوام کے مشکلات کا اضافہ بن رہاہے، انہوں نے کہا کہ گردو غبار کیوجہ سے لوگ بیماریوں کے شکار ہیں،ایک نوجوان نے بتایا کہ اس گردو غبار کیوجہ سے میرے گھر میں میرے والد سمیت چار لوگوں کو ٹی بی بیماری لاحق ہوئی ہیاور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انہیں گردو غبار سے دور رکھو لیکن یہان سڑک کیوجہ سے یہ ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سڑک کو فوری تعمیر کیا جائے ورنہ احتجاج کو طول دیکر مزید وسیع کردینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
116 مناظر