موجودہ صوبائی حکومت بجٹ کا خطیر رقم تعلیم پر خرچ کررہی ہے ، ارشد خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) صوبائی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈ ری ایجو کیشن ارشد خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بجٹ کا خطیر رقم تعلیم پر خرچ کررہی ہے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ اور اس صوبے سے وابستہ افراد کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں اپنانا ہوں گی تاکہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے ، تعلیم کی تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے بہتر نتائج بتدریج آرہے ہیں ، ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز خپل کور ماڈل سکول میں بحیثیت مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی ، پرنسپل احسان الحق نے بھی خطاب کیا ، سیکرٹری تعلیم ارشد خان نے کہا کہ پورے ملک میں خپل کور ماڈل سکول ایک مثالی تعلیمی درسگاہ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے ، موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم میں اصلاحات کا عمل شروع کرکے تعلیمی بجٹ 158 ارب روپے مختص کیا ہے ، موجودہ وقت میں صوبہ بھر کی اساتذہ کی تنخواہیں 99 ارب روپے سالانہ بنتی ہیں ، ہمارا ٹارگٹ اور کوشش ہے کہ آنے والے وقتوں میں ایک بھی بچہ زیور تعلیم سے نہ رہے ، انشاء اللہ ااپ سب کی تعاون سے یہ مشکل کام ہر حالت میں پورا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی علم حاصل کرنے کی سختی سے احکامات دیتے ہوئے ہر مرد اور عورت اس کا حصول فرض قرار دیتا ہے اور ترقی کا راز بھی علم ہی میں پوشیدہ ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام مسائل مل کر حل کریں گے ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تعلیم اور کھیل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کئے ۔اس موقع پر خپل کور ماڈل سکول کے ڈائریکٹر محمد علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو خپل کور ماڈل سکول کے مسائل حل کرنے اور اساتذہ کو سرکاری ٹریننگ دینے سمیت اسکول کو پی ٹی سی فنڈ میں شامل کرنے اور کمیپیوٹر لیب بنانے کی درخواست کی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
33 مناظر