مینگورہ شہر میں پراسرار بیماری سے ہزاروں افراد متاثر




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں پراسرار بیماری سے ہزاروں افراد متاثر ، تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں سے فارغ کردیئے گئے ، بخار کی وجہ سے ہر گھر میں متعدد مریض پڑے ہوئے ہیں ، بخار کے وجہ سے بدن درد بھی عام ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں امانکوٹ ، فیض آباد ، گل کدہ ،لنڈیکس ، حاجی بابا اور دیگر علاقوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کا سخت بخار ہوجا تا ہے اور بدن بھی درد کرتا ہے اور اب تک سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کو لایا جا چکا ہے جبکہ تشخیص نہیں ہو پائی ہے اور ہستپال میں ابتدائی طور پر مریض کو انجکشن لگا کر پینا ڈول کی عام گولی لکھ کر ڈاکٹر حضرات اپنی ذمہ داری پوری کرکے مریض کو رخصت کردیتے ہیں اور یوں مہینوں سے ان علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں مریض گھروں میں پڑے ہیں ، جس پر مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور حکام بالا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ، اس سلسلے میں جب ممتاز معالج اور سیدو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر عبدالواسع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اب تک اس طرح کے ہزاروں کسیز سامنے آئیں لیکن اس بیماری کا کوئی پتہ نہ چل سکا ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر