ایک طرف غم کا پہاڑ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نوازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا فیصلہ سنا دیاکہ مخالفین منہ تکتے رہ گئے




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی چار درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں، (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق تحریک انصافکے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے

چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا گزشتہ روز لندن میں انتقال ہو گیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
620 مناظر