آپ کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے اور آپ سے بہت سی توقعات ہیں اب آپ نے۔۔نئے آئی جی پنجاب محمد طاہر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کیلئے پہنچے تو عثمان بزدار نے انہیںسب سے پہلے کیا کام کرنیکا کہہ دیا؟




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں ہوئی ہے۔ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔ایسی پولیس جو سائلین کی حقیقی خدمت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔وزیر اعلیٰ نےکہا کہ امید ہے کہ آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر شہزادہ سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
118 مناظر