ڈی ایچ او ہیلتھ سوات فرائض منصبی احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر عبداللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ او ہیلتھ سوات فرائض منصبی احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں زیادہ تر چھٹی پر ہوتا ہے ، اپنے سیٹ پر بیٹھتا ہی نہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے غیر حاضر رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، کام کیلئے آئے ہوئے لوگ خالی کرسی دیکھ کر واپس جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈ دفتر میں ہوتے نہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے ڈیوٹی کا پابند بنائیں یا تبدیل کرکے کسی ڈیوٹی فل آفیسر کو تعینات کریں ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
173 مناظر