سوات ریسکیو 1122کے ضلعی افیسر نوشہرہ تبدیل ، ایمرجنسی افیسر اس کی جگہ تعینات




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ریسکیو 1122کے ضلعی افیسر نوشہرہ تبدیل ، ایمرجنسی افیسر اس کی جگہ تعینات،سوات ریسکیو 1122کے ضلعی افیسر محمد عمران کو نوشہرہ تبدیل کردیا گیا اور اس کی جگہ اس کے اسسٹنٹ ایمرجنسی افیسر شیر دل خان کو تعینات کیا گیا ، محمد عمران کو سوات میں چند مہینے ہوچکے تھے اور بہت کم عرصہ میں انہوں نے ریسکیو فرائض نہ احسن طریقے سے نبھائیں بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت پہنچ کر خدمات دی موصوف کی تبدیلی سے سوات کے عوام میں چہ مگوئیاں جاری ہے سننے میں ایاہے کہ تبادلہ سیاسی بنیاد پر کیاگیا ہے اور نیا ایکٹنگ ضلعی افیسر جو تعینات کیا گیا ہے وہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بھتیجا ہے اور اس کے ساتھ لیا گیا اسسٹنٹ سوات کے ایک ایم این اے کا بھتیجا ہے، اس حوالے سے جب ریسکیو افس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تبادلہ ہوچکاہے اور اس کا ہمیں پتہ نہیں البتہ ڈیپارٹمنٹلی تبادلے ہوتے ہیں جو ڈی جی کرواسکتے ہیں ،سوات کے ایک ذمہ دار سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تبادلے ہوتے ہیں لیکن ان کی جگہ پر اور افیسر اتے ہیں ایکٹنگ افیسر لینا سمجھ سے بالاتر ہے اور جس افیسر کو تبدیل کردیاگیا اس کو یہاں نظام ٹیک کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا تو ایسی کونسی ضرورت تھی کہ چند ماہ بعد اسے تبدیل کردیا گیا ہوسکتاہے اپنوں کو جگہ دینے کیلئے ایسا کیا گیا ہوں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
194 مناظر