بیگم کلثوم نواز کی وفات :زرداری اور بلاول کی تعزیت کیلئے نواز شریف سے ملاقات کا اعلان کر دیاگیا،یہ ملاقات کس دن اور کہاں پر ہو گی ، بڑی خبر آگئی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)بیگم کلثوم نواز کی وفات، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کرینگے، ذرائع کا دعویٰ۔ تصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو اورآصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کابتاناہےکہ پیپلز پارٹی کیطرف سے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور قمر زمانکائرہ شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہناہےکہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قُل اور نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گےسے پہلے ہوگی، جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
149 مناظر