مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارامہ میں تین دن سے پانی ناپید مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا




سوات (زمونگ سوات ڈا ٹ کام)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارامہ میں تین دن سے پانی ناپید مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق بارامہ میں گزشتہ تین دن سے پانی ناپید ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔گزشتہ روز بارامہ کے مشران مظفر خان ،محمد اسماعیل ،دل محمد ،طاہر خان اور دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بارامہ میں پانی کے سنگین مسئلے کوفوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو مکین بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بارامہ سیکڑوں گھروں پر مشتمل پہاڑی علاقہ ہے جن کے آبادی ذیادہ تر مزدورکار لوگوں پر مشتمل ہے اور دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے۔مشران کا کہنا ہے کہ پانی بنیادی سہولت ہے اور عوام کو بنیادی سہولت سے محروم کرنا حکومت اور ذمہ دار اداروں کی ناکامی کا بڑا ثبوط ہے۔مشران کاکہنا تھا کہ کئی مہینوں سے نالکوں میں پانی انا نہ ہونے کے برابر تھا جس کے شکایات متعلقہ ادارے کو کیا گیاتھا اب تین دن سے پانی مکمل بندہے اور جس کے باوجود متعلقہ ادارے نے باری بھر پانی بل بھیجوا ئے جو انصاف کی حکومت کے عوام کے ساتھ مکمل نا انصافی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
66 مناظر