امریکہ چین تجارتی جنگ، امریکی صدر ٹرمپ نے خطرناک ترین اعلان کر دیا




واشنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دبائو میں آکر تجارتی معاہدے کے لیے امریکا نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی جریدے میں چھپنے والے آرٹیکل کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دبائوکے باعث چین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور امریکا سے ٹریڈ کے لیے راضی ہوا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی مصنوعات اربوں ڈالر کی تجارت کررہی ہیں۔ امریکی معیشت کا سنہری دور قریب ہے جب کہ چین اپنی معاشی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے دبائو کا سامنا چین کو تو ہو سکتا ہے لیکن امریکا کو نہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جب کہ چین کی مارکیٹ تباہ ہو رہی ہے۔ امریکا کی مضبوط معیشت کے باعث چین ٹریڈ کے لیے مجبور ہوا ہے۔ امریکا کو کسی دبائو کا سامنا نہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
93 مناظر