وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد نومبر میں کس ملک کا دورہ کرینگے؟کابینہ کے کس وزیر سے اتنے زیادہ خوش ہیں کہ اسے ساتھ لے جانا کا اعلان کر دیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد چین کا دورہ کرینگے، شیخ رشید کو ساتھ لے جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں ریل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوسرے غیر ملکی دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں چین جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی انجینئرز دنیا بھر میں اپنی قابلیتکا لوہا منوا چکے ہیں اور اب دنیا بھر میں سب سے تیز رفتار ریل گاڑیاں چین میں چلتی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ وہ نومبر میں چین کا دورہ کر رہے ہیں اور چین سے ریلوے کی بہتری کیلئے تعاون کے حوالے سے بھی بات کرینگے۔ انہوں نے اس موقع پر شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ بھی میرے ساتھ چلیں گے تاکہ آپ وہاں ریلوے کے حوالے سے چینی تجربات کو دیکھ کر ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
106 مناظر