ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پی ٹی وی کرپشن کیس،معروف اینکرو صحافی شاہد مسعود کو گرفتار کر نے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت آج سپیشل ڈیوٹی جج سینٹرل ارم نیازی نے کی۔ سماعت کے دوران شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی وی کرپشن کیس میں صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے نے حاصل کئے تھے ۔ یکم جون کو سینئر سول جج عامر عزیز نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی دور میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایم ڈی پی ٹی وی لگایا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
140 مناظر