ضمنی الیکشن کیلئے پی کے 7پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاجی فضل مولا خان کو جاری کردیا گیا




کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ PK.7 کا ٹکٹ پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا خان کو جاری کردیا اس حلقے کے ٹکٹ کیلئے پارٹی کے دیگر رہنماں نے بھی اپلائی کیا تا ہم پارٹی نے حاجی فضل مولا کو موزون امیدوار قرار دیتے ہوئے ٹکٹ دیدیا تفصیلات کیمطابق 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے حلقہPK-7کے حوالے PTIٹکٹ کا معاملہ حل ہو گیا پارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نا ئب صدر حا جی فضل مولا خان پر اعتماد کر تے ہوئے حلقہ PK-7کا اُمیدوار نا مزد کر دیا گیا اس حلقے سے الیکشن لڑنے کیلئےPTIکے دیگر رہنماؤں سعید خان ڈھیری ، محمد رحمان ،سمیع اللہ ، کمال خان ایڈوکیٹ، عبد اللہ سمیت دیگر نے بھی کا غذات جمع کرائیں تا ہم پار ٹی نے حا جی فضل مولا کو ٹکٹ جا ری کر دیا ادھر حا جی فضل مولا کو ٹکٹ جاری ہونے پر پارٹی کا رکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مبارک با ددینے کے لئے بڑی تعداد میں کارکنوں نے حا جی فضل مولا کے حجرے کا رخ کیا اور ٹکٹ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مٹھا ئیاں بانٹی اور زبر دست خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ PTIکے کامیا بی کا اعلان ہو گا اور پارٹی کارکنوں کی بھر پور محنت اور کوششوں سے حا جی فضل مولا کو کامیاب کر تے ہوئے دیگر اُمیدواروں کو شکست دینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
128 مناظر