سوات ، کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری ، میدانی علاقوں میں بارش




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کالام کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے سوات کے میدانی اور شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے ، دوسری جانب سوات کے بالائی علاقوں کالام کے پہاڑوں اور مہوڈنڈ اور گبرال میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے ، موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے ساتھ ہی سیاحوں نے سوات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جہاں وہ سوات کے بالائی اور خوبصورت علاقوں ،مرغزار ، میاندم ، مدین ، بحرین اور کالام میں خوبصورت موسم اور گرم خوراک سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
121 مناظر