عمران خان بطور وزیراعظم بروز منگل کو کس ملک کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے دورے سعودی کیلئے بروز منگل کو روانہ ہوں گے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں تیل کی ادائیگیوں کے موخر کرنے سے متعلق معاملے پر بات چیت ممکن ہے۔ جبکہ چین اور سعودی عرب پاکستان کو مالیاتی امداد میں بڑی رقم دینے کیلئے بھی تیار ہو گئے ہیں ۔ تاہم سعودی عرب سی پیک منصوبے میں شمولیت کا ارادہ بھی کر چکا ہے ۔ حکومت سعودیہ نے پاکستان کو آسان شرائط پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بروز منگل سعودی عرب کا پہلا دورہ کریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
139 مناظر