سوات کی ترقی کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی کو باختیار بنائیں گے ،وزیراعلیٰ محمود خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی کو باختیار بنائیں گے ، جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ان خیالا کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سی ایم ہاؤس میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کی قیادت میں ڈبلیو ایس ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سی ای او شیدا محمد ، منیجر ایڈمن اصف سلیم ، چیئرمین بور ڈ اختر خان ایڈوکیٹ اور ممبراصف خان بھی موجود تھے ، فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ کو مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی کے کارکردگی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے جس سے مینگورہ شہر میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کے مسائل کا خاتمہ ہوچکا ہے ، اب اس کو مزید با اختیار بنانا ہے ، سی ای او شیدا محمد نے ڈبلیو ایس ایس سی کے مستقبل قریب کے منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا ، ڈبلیو ایس ایس سی ہمارے مضبوط پراجیکٹس میں شامل ہے ، اسکو بھر پور سپورٹ کریں گے اور تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے اور میں ذاتی طور پر اسکو مانیٹر کرونگا ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں گذرنے والے خوڑ کی صفائی کو بھی یقینی بنایاجائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کیا جاسکیں اور صحت مند اور پاک صاف شہر سے عوام کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
162 مناظر