ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے میرٹ کی دھجیاں اُڑا دیں ، تیسرے نمبر پر آنے والے اُمیدوار کو تعینات کر دیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے میرٹ کی دھجیاں اُڑا دیں ، ڈی سی شانگلہ دفتر میں موجود اہلکار PTS میں ٹاپ کرنے والے اُمیدوار کو کھڈے لائن لگا کر تیسرے نمبر پر آنے والے اُمیدوار کو تعینات کر دیا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے تحریری احکامات بھی ردی کی ٹھوکری کے نذر ، پی ٹی آئی کے کرپشن کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود ذہین اور ٹیسٹ ٹاپ کرنے والے نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہے گزشتہ دنوں سٹینو گرافر کی آسامی پر بھرتی کیلئے اُمیدواروں کا تحریری امتحان PTS (پاکستان ٹیسٹنگ سروسز ) کے زیر اہتمام منعقد ہوا اور بعد ازاں انٹرویو بھی ہوئی ٹسٹ اور انٹرویو میں نمایاں رہنے والے اُمیدوار تحسین اللہ ولد غلام جیلانی نے 63 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی واضح رہے تحسین اللہ نے ایم اے انگلش اور ایم اے ہسٹری کیا ہوا ہے لیکن تحسین اللہ کی جگہ خفیہ طریقے اور ساز باز سے دوسرے اُمیدواراختر حسین ولد زڑہ ور خان کو انتہائی رازدارانہ طریقے سے تعینات کیا گیا ہے اور میرٹ کے برعکس بھرتی کی گئی ہے تحسین اللہ کے حاصل کردہ نمبرات 63 جبکہ اختر حسین نے 53 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہے ، میرٹ کے برعکس بھرتی کیخلاف تحسین اللہ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تحریری درخواست دی جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈی سی شانگلہ سے میرٹ لسٹ کی فراہمی کا کہا لیکن ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر کے سپرنٹنڈنٹ ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ریکارڈ پیپر تک فراہمی نہیں دے رہے ہیں جبکہ اُن کے ٹال مٹول سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور ظاہر ہوتا ہے کہ حقدار کی حق تلفی کی گئی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے برعکس کام چلایا جا رہا ہے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے اُمیدوار تحسین اللہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ،وفاقی وزیر مملکت مراد سعیداور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلہ کرنے کی اپیل کی ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرشانگلہ اور سپرنٹنڈنٹ سمیت اُن کے دفتر کے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تحسین اللہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اُن کو انصاف نہ ملا تو انصاف کیلئے عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
726 مناظر