سوات میں سرکاری گھروں پر قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری گھروں پر قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، مزید دوگھرواگذار کر دئیے ، ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایت پر اے اے سی سید عامر علی شاہ کی نگرانی میں سوات میں سرکاری گھروں پر قبضے کے خلاف مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے اور اتوار کے روز بھی عامر علی شاہ نے پولیس اور لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ کالج کالونی ، سیدو شریف اور نواحی علاقوں میں سرکاری بنگلوں پر قابضین کے خلاف اپریشن کیا ، اس موقع پر انہوں نے درجنوں گھروں میں رہائش پذیر لوگوں کے کاغذات اور الائمنٹ لیٹر چیک کئے ، اس موقع پر سید عامر علی شاہ نے دو گھروں کو واگذار کیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری رہیگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
364 مناظر