کالام سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ ،4 جاں بحق،2 زخمی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،چار سیاح جاں بحق دو زخمی،پولیس زرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی مہوڈنڈ سے واپسی پر مہوڈنڈ ابشار کے قریب گہرے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں لاہور سے ائے ہوئے چار سیاح موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ مینگورہ مکانباغ کے رہائشی انور اور عمیر زخمی ہوئے،مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو کالام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق لاہور سے چار سیاح اپنے دوستوں کے پاس گھومنے کے لیے ائے تھے جو افسوس نا ک حادثے کے شکار ہوئے

 




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
149 مناظر