فواد عالم نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،32سالہ بلے باز اب بھی قومی ٹیم میں شمولیت کا انتظار کررہے ہیں،حیرت انگیزانکشافات




لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم اب بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ’’نظر کرم ‘‘ کے منتظر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو2009ء4 کے بعد ٹیسٹ،2015ء4 کے بعد ون ڈے جب کہ2010ء4 کے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔32 سالہ فواد عالم مئی 2017ء4 میں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار تھے تاہم چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجے امام الحقکو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرکے انگلینڈ روانہ کردیا۔ فواد عالم نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کے اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈر میں انہوں نے سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل بینک کی ٹیم کے خلاف 153رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی اننگز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فواد عالم اب تک149فرسٹ کلاس میچز میں 55.77کی اوسط سے 11044رنز سکور کرچکے ہیں جن میں29سنچریاں اور57نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے پلیئرزکی فہرست میں بہترین اوسط کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، حال ہی میں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 59.06کی اوسط سے ساتھ پہلے اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.37کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں ،فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط بھارتی کپتان ویرات کوہلی (54.16) سے بھی زیادہ ہے۔2009 ء4 میں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر 2009ء4 میں ڈیونیڈن ٹیسٹ میں آخری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم اس کے بعد انہیں ابھی تک قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
95 مناظر