ترکی، آئی ایم ایف کے تسلط سے ہمیشہ کیلئے آزاد ہو چکا ہے، رجب طیب اردگان




انقرہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے آئی ایم ایف کے تسلط سے ہمیشہ کے لئے آزادی حاصل کر لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا اقتصادی انڈیکیٹر بہت سے ممالک سے زیادہ اچھے نقطے پر ہے۔صدر ایردوان نے انقرہ کی تحصیل کزل جا حمام میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی و جائزہ اجلاس کے آخری دن کے خطاب میں کہا ہے کہ آج ترکی آئی ایم ایف سے قرضے کی مدد لینے اور اس سے منسلک تکنیکی امداد کی ضرورت محسوس کر سکنے کی سطح سے بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی، آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے۔دوسری طرف اجلاس کے اختتام پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ایک روز قبل سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر سعودی صحافی جمال کاشک چی کی گمشدگی کے بارے میں بیان جاری کیا۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میری توقعات ابھی تک نیک ہیں انشا اللہ امید ہے کہ ہمیں کسی خلاف توقع صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے داخلے و خروج کے ویڈیو مناظر کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد کوئی نتیجہ حاصل کر لیا جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
138 مناظر