’’یار یہ کام کرنا چھوڑو دم گھٹ رہا ہے مجھے آرام سے بیٹھنے دو‘‘ نوازشریف جب لاہورہائیکورٹ پہنچے تو ان کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ سابق وزیر اعظم غصہ میں آگئے




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران دھکم پیل اور وکلاء کی سیلفیوں سے نواز شریف غصہ ہو گئے اور وکلاء سے کہا کہ یار سیلفیاں چھوڑو دم گھٹ رہا ہے مجھے آرام سے بیٹھنے دو۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ میں غداری کے الزام میں کارروائی کی درخواست پر سماعت کے لئے عدالت پہنچے تو وہاں پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیت کارکنوں اوروکلاء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جوں ہی نواز شریف گاڑی سے نیچے اترے تو وکلاء کی بڑی تعداد نے انکو اپنے حصار میں لے لیا اور شدید دھکم پیل میں انکو کمرہ عدالت تک پہنچانے کے بعد سیلفیاں لینا شروع کر دیں جس پر نواز شریف شدید غصہ ہو گئے اور وکلاء سے کہا کہ یار سیلفیاں چھوڑو دم گھٹ رہا ہے مجھے آرام سے بیٹھنے دو اور سانس لینے دو۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
178 مناظر