انٹر ہائر و ہائی سکول سپورٹس ٹورنامنٹ 20اکتوبر سے شروع ہوگا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) انٹر ہائر و ہائی سکول سپورٹس ٹورنامنٹ 20اکتوبر سے شروع ہوگا ، فیس اور ٹیموں کی انٹری 12اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ ، ٹورنامنٹ کیلئے شیڈول 14اکتوبر کو تیار کیا جائیگا ، پرنسپل جاوید خان صاحب ایک بارپھر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نواب علی کی زیر صدارت انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2018 کیلئے ایک اہم اجلاس سینٹینل ماڈل سکول سیدو شریف میں منعقد ہوئی ، جس مین سکولوں کے سربراہان اور معلمین جسمانیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سوات نے کھیلوں کی اہمیت اور ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر روشنی ڈالی ، پرنسپل محمد جاوید خان اور اے ڈی او سپورٹس شفیق الرحمن نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے سوات کمیٹی کیلئے ڈی ای او صاحب صدر اور پرنسپل محمد جاوید کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ، دیگر عہدیداروں میں پرنسپل دلاور خان ، پرنسپل پیر محمد خان ، پرنسپل شیر خان اور پرنسپل میاں شاہ سید شامل ہیں اسکے علاوہ اے ڈی او شفیق الرحمن ، نیک زادہ ، غلام حسن اور سلیمان بھی شامل ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
73 مناظر