شعیب اختر خود کو ڈان آف کرکٹ قرار دینے پر مذاق کا نشانہ بن گئے




کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ٹویٹر پر خود کو ڈان آف کرکٹ قرار دینے پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ لوگ مجھے ڈان آف کرکٹ کہتے تھے مگر میں نے کبھی دوسروں کو چوٹ پہنچاکر لطف نہیں اٹھایا، میں ہمیشہ اپنے ملک اور دنیا کے لوگوں کی خاطر کھیلا کرتا تھا۔سابق فاسٹ بولر کے اس بیان پر ایک بھارتی شائق نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ 2003 میں ٹنڈولکر کی جانب سے پڑنے والے چھکے بھول گئے، کسی نے انھیں سہواگ کے ہاتھوں پٹائی یاد دلائی تو ایک کا کہنا تھا کہ میں نے تو کسی کے منہ سے آپ کو ڈان آف کرکٹ کہتے ہوئے نہیں سنا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
101 مناظر