بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر طریقوں سے رقم تقسیم کیا جارہا ہے ، وقارا حمد خان




کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام )متحدہ اپوزیشن کے نا مزد امید وار وقاراحمد خان نے مخالف سیا سی جما عت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر طریقوں سے گھر گھر جا کر خواتین پر رقم تقسیم کر نے کا الزام عا ئد کر دیا ۔ تبد یلی کے دعویدار حکو مت نے ڈالر کو مہنگا اور روزمرہ اشیا ء کو آسمان پر پہنچا نے کے علا وہ بیرونی مما لک سے پا کستان آنے والے شہریوں پر 6ہزار روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کے بھی کمر توڑ دی۔ اپو زیشن جما عتوں پر زور دیکرکر کہا کہ الیکشن کو پیسے کے بل بو تے پر جتنے والے امیدوار کو شکست دینے کیلئے متحدہ اپو زیشن اور عوام مل کر اس کا بھر پور مقابلہ کرینگے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز متحدہ اپو زیشن کے نا مزد امیدوار وقار احمد خان نے کبل پر یس کلب میں ایک ہنگا می پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع متحد ہ اپو زیشن کے رہنما ء فیروز شا ہ خان ایڈو کیٹ ، ابر ہیم دیولئی، کریم الہا دی خان ، شو کت علی ، فیا ض احمد خان کے علا وہ پا رٹی صدر ذہین خان اور افتخا ر خان بھی مو جو د تھے وقار احمد خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمران جما عت کے امید وار حوا س با ختہ ہو چکے ہیں الیکشن جیتنے کیلئے طرح طرح کے حر بے استعما ل کر تے ہیں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نا م پر رقم تقسیم کر نے کیلئے ڈیٹا اکھٹا کر نے خواتین کو الیکشن کے بعد 2000روپے فی کس فراہم کر نے اور گھر وں میں امیدوار کے پر نٹ شدہ کا رڈ تقسیم کر کے بیٹ کو ووٹ دینے کیلئے موقع پر رقم بھی دے رہے ہیں جو سراسر الیکشن کمیشن کے قوانین کے منا فی ہیں انہو ں نے الزام عا ئد کیا کہ اس کے علا وہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ترقیاتی سکیمو ں کو استعما ل کر کے عوام کی ہمدر دی حا صل کر نے میں لگے ہو ئے ہیں الیکشن کمیشن اس قسم کے صورتحا ل کا راستہ روکنے کیلئے شفاف الیکشن کو یقینی بنا ئے بصورت دیگر متحد ہ اپو زیشن کے تما م جماعتیں راست اقدام اُٹھا نے پر مجبور ہو گی انہو ں نے مزید کہا کہ مو جو دہ حکو مت تین ما ہ کے دور میں ڈالر 111سے بڑھ کر 129پر اگیا جبکہ روز مر ہ اشیا ء پر بھا ری ٹیکس لگنے سے غر یب عوام کی کمر توڑ دی گئی کیا یہی تبدیلی تھی ؟ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی ابھی یہا ں روکی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے شرائط پر روز مرہ اشیا ء مز ید مہنگی ہو گی ، پٹرول ، ڈیزل ، سی این جی سمیت ہر چیز مزید مہنگی اور ڈالر بھی بڑھا یا جا ئیگا جس کے بعد آئی ایم ایف اربو ں ڈالر دیگا اور مہنگائی مز ید بڑھے گی حلقہ پی کے 7کے عوام اس قسم کے صورتحال کا راستہ سختی سے روکنے کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار کو کا میا ب بنا نا ہو گا تا کہ اسمبلی فلور پر اس قسم کے معاملات سے نمٹنے کیلئے بھر پور آواز اٹھا یا جا سکے انہو ں نے کہا کہ 60دن گزر گئے اس کے بعد عمر ان کے 100روزہ پلا ن بھی گزر جا ئیگا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئیگی یہ سب محض مفروضے ہیں اس موقع پر فروزشا ہ خان ایڈو کیٹ اور ابرہیم دیولئی نے کہا کہ 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن شفاف بنا نے کیلئے اداروں کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا نہ کہ عوام الیکشن کے بعد ادروں کے جا نب داری پر اُنگلیا ں اُٹھا ئیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
105 مناظر