علاقہ ٹانگئی چینہ کا ٹرانسفارمر اور بجلی کھمبے منتقل کرنے پر عوام سراپا احتجاج




کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) علا قہ ٹانگئی چینہ کے عوام کا ٹرانسفارمر اور بجلی کھمبے علا قہ شاہ ڈنڈ گا لوچ منتقل کرنے پر غریب آباد ٹانگئی چینہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ، تحصیل کبل کے PTIرہنما عالمگیر خان پر الزام عائد کیا کہ محب اللہ خان کے یہ سکیم اپنے محلہ شاہ ڈنڈ منتقل کر دیا گیا احتجاج کرنے والوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم بھی PTIسے تعلق رکھتے ہیں لیکن نا انصا فی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے گذشتہ رو ز علا قہ غریب آباد ، خیر آباد ٹانگئی چینہ کے PTIکارکنان اسما عیل ، عمر زا دہ ، بخت جہان ، عدنان ، فضل غنی، سیراج الدین ، محمد ، اقبال زا دہ ، عمر محمد ، اکبر محمد ، جان محمد ، عمران ، نواب علی ، بخت با چا اور دیگر نے علا قہ شا ہ ڈنڈ کے مقام پر احتجاج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سا بقہ دور میں محب اللہ خان نے علا قہ غریب آباد ٹانگئی چینہ کے لئے ٹرانسفار مر اور سا ت عدد کھمبے منظور کرائیں تھیں جو پی ٹی ائی رہنام عالمگیر خان نے مذکورہ سکیم کو اپنے ہی محلے شاہ ڈنڈ منتقل کر کے لگا یا گیا اور مذکورہ علا قے کا حق چھینا گیا احتجا ج کر نے والوں نے نعرہ با زی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ا س حوالے با قا عدہ تحقیقا ت کرائیں اور علا قہ غریب آباد ٹانگئی چینہ کا ٹرانسفارمر اور بجلی کھمبے واپس علا قہ منتقل کر دئیے بصورت دیگر سخت احتجاج کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
69 مناظر