ڈبلیو ایس ایس سی نے مینگورہ خوڑ کی صفائی کا اغاز کردیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی نے مینگورہ خوڑ کی صفائی کا اغاز کردیا ، شہر کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی الین ترجیح ہے ، گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی نے مینگورہ خوڑ کی صفائی کا اغاز کردیا اور درجنوں اہلکاروں نے مینگورہ شہر کے خوڑ کی صفائی پر کام کا اغاز کیا ، اس سلسلے میں سی ای او شیدا ء محمد خان اور منیجر اپریشن میاں شاہد علی نے بتایا کہ مینگورہ شہر کا خوڑ جو کبھی شہر کی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اسکے وجہ سے شہر کے عوام کو سہولیات بھی میسر تھی لیکن اب گندگی کے وجہ سے عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے اور گند کے وجہ سے تفض نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس پر صفائی کا اغاز کردیا ہے بہت جلد اسکو ایک بار پھر شہر کے عوام کے لئے خوبصورت بنایا جائیگا ، انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے عوام گندگی خوڑ میں پھینکنے کے بجائے اپنے گھر اور دکانوں سے باہر رکھیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار بروقت آکر اسکو اٹھائیں اور ٹھکانے لگائیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
142 مناظر