سنگاپور میں اب کوئی بچہ پوزیشن نہیں لے گا،وزیرتعلیم کا اعلان




سنگاپورسٹی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سنگاپور میں اب کوئی بھی اسکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا کیونکہ وہاں کی حکومت نیاسکولوں میں تعلیمی قابلیت جانچنے کا برسوں پرانا اول،دوم اورسوئم آنے کانظام ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے وزیرتعلیم نے گزشتہ روز اسکولز پرنسپلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سیکھنے کے عمل کاکوئی مقابلہ نہیں،اسکول پرنسپلز سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسزمیں نتائج کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ دیکھا جائے گا بچے نے کتنا سیکھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
76 مناظر