آئی جی پنجاب کے تبادلے کا معاملہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے درمیان ٹھن گئی




لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پنجاب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے درمیان ٹھن گئی۔ اس سلسلے میں پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کے تبادلے کے احکامات روکے جانے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ احتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات آئی جی پولیس پنجاب کے تبادلے کے بعد متاثر نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے ضمنی الیکشن کے باعث پنجاب بھر میں بیورو کریٹس کے ہر قسم کے تبادلے روک دئیے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
63 مناظر