فوج سے ڈیل ۔۔ متنازعہ انٹرویو دینے پر ن لیگی رہنما رانا مشہودکے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا




لاہور ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سیشن کورٹ نے متنازعہ انٹرویو پر سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار صدر پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن میاں عامر رزاق نے ایڈووکیٹ مہر عابد شمسی کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے 5اکتوبر کو میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران (ن) لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا جانے کے متعلق بیان دیا، رانا مشہود نے کہا کہ فوج سے ڈیل کے مطابق ہم دو مہینوں کے بعد دوبارہ حکومت بنا لیں گے، دعوے کی تردید آئی ایس پی آر کے سربراہ کی طرف سے سختی سے کی گئی اور تمام اخبارات اور میڈیا پر دی گئی۔ رانا مشہود کے اس بیان کا مقصد افواج پاکستان کو بدنام کرنا تھا، لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او کو رانا مشہود کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
92 مناظر