ذہنی امراض کے عالمی دن کے مناسبت سے سوات یونیوررسٹی میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ذہنی امراض کے عالمی دن کے مناسبت سے سوات یونیوررسٹی میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر جمال خٹک تھے، جبکہ مہمان سپیکر لطف اللہ اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فہیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ذہنی امراض کا عالمی دن ہر سال پورے دنیا میں منایا جاتا ہے، پاکستان اور ہمارے صوبے میں بھی بڑی تعداد میں ذہنی امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں مریض موجود ہیں ان مریضوں پر زیادہ توجہ نہیں دیاجاتا جبکہ یہ لوگ خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ دنیا میں جب ذہنی امراض زیادہ ہوگئے تو 1992میں پہلی بار یہ دن منایا گیا اور آج پوری دنیا میں 10 اکتوبر کو یہ دن منایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض زیادہ تر نوجوان میں ہوتے ہیں اور وہ منشیات وغیرہ کی طرف راغب ہوجاتے ہیں ، جس سے نہ صرف وہ بلکہ انکا پورا خاندان اور انکی تعلیم متاثر ہوجاتی ہے جس سے خراب معاشرہ اور انکا مستقبل بھی تباہ ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کو اگر بھر پور توجہ دی جائے تو اس مرض سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے ۔عالمی دن کے مناسبت سے شعبہ سائیکالوجی کے طلباء وطالبات نے شاندار ڈرامہ پیش کیا جس میں عبداللہ معبود اور اس کے ٹیم نے حصہ لیکر حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ اس موقع پر دن کی مناسبت سے پریزینٹیشن بھی دی گئی، طلبا وطالبات نے ذہنی امراض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پینٹگز بھی لگائے گئے تھے، جس کو لوگوں نے کافی سراہا ، پروگرام کے اخر میں طلباوطالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
203 مناظر