سرفراز کو کپتان رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکا نہیں دے گا، یونس خان




کراچی (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکانہیں دے گا۔کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ کہے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے، اسکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔یونس خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمدحفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی تھی،حفیظ 15کھلاڑیوں میں نہیں رہے تھے،پھر انہیں 17رکنی ٹیم میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ ٹیم میں آئے اور پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہوئے، انہوں نے خود کو ثابت کیا،سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ برتاو افسوس ناک ہے۔یونس خان کے بچوں نے بھی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ دیکھنے کی فرمائش کرڈالی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے ضرور جائیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
91 مناظر