مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی نے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکو مستردکرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اعلان کردیا ،اس حولے سے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونواور رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدارخان نے پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن مختلف حالات سے گزراہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو قدم قدم پر مصائب اورمسائل کا سامنا ہے ایسے میں وہ کسی قسم کے ٹیکس کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے حکومت کو یہاں پر کسٹم ایکٹ نافذکرنے کی بجائے یہاں کے مصیبت زدہ عوام کو ریلیف دینا چاہئے،انہوںنے کہاکہ کسٹم ایکٹ کے حوالے ہماری پارٹی نے اجلاس منعقدکیا جس میں کسٹم ایکٹ کومستردکرتے ہوئے متفقہ طورپر اس کیخلاف آوازاٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اوراس مقصد کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں،تاجربرداری اور سول سوسائٹی کو ساتھ لے کر بھرپوراندازمیں آوازبلندکریںگے،انہوںنے کہاکہ دہشتگردی،سیلاب اورزلزلوں سے متاثرہ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے کیا حکومت کو یہاں کے عوام کے مسائل نظر نہیں آرہے ہیں؟انہوںنے کہاکہ سیاست سے باتر ہوکر اس مسئلہ کے حل کیلئے بھرپورجدوجہد کریںگے اور کسٹم ایکٹ کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیںگے ،انہوںنے کہاکہ نہ تو یہاں کے وسائل پر یہاں کے عوام کا اختیار ہے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی رائلٹی مل رہی ہے ،رہی سہی سہولت چھینی جارہی ہے اور اوپر سے کسٹم ایکٹ نافذکیا جارہاہے جو کسی بھی صورت مناسب نہیں،اس موقع پرانہوںنے تاجربرداری کی بارہ اپریل کوہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا علان بھی کیا،پریس کانفرنس میں شیربہادرخان،امان خان،حمیدالرحمان،متوکل خان ایڈووکیٹ سلطان یوسف باچا،ابرارخان اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
Discussion about this post