سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں کالام روڈ کی تعمیر کے خلاف تحصیل بحرین کے گرینڈ جرگہ نے 11اپریل کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا ،اس ضمن میں گرینڈ جرگہ اجلاس مدین میں منعقد میں منعقد ہوا ،جس میں اے این پی کے ایم پی اے سیدجعفرشاہ ،تحصیل کونسل بحرین کے ناظم حبیب اللہ ثاقب ،سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں ،بلدیاتی نمائندوں ،ہوٹل ایسوسی ایشن ،تاجر برادری اورٹرانسپورٹ برادری نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے کہاکہ 2010کے سیلاب میں تباہ شدہ کالام روڈ کو چھ سال گذرنے کے باوجود تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے اور معمولی بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے روڈ بند ہوجاتا ہے جس کے لئے ہم نے حکومت کو کئی بار ڈیڈلائن دی لیکن سوائے وعدوں کے کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا گرینڈ جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 11اپریل کو اسلام آباد میں دھرنادیا جائے گا اور اس وقت تک یہ دھرناجاری رہے گاجب تک کالام روڈ کی تعمیر کا تحریری معاہدہ نہیں کیا جاتا ہمارا دھرناجاری رہے گا ۔
Discussion about this post