مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے سینئر جج جسٹس لعل جان خٹک نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں ، وکلاءعوام کو انکے دہلیز پر انصاف فراہمی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، جو ڈیشری اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریگی ، سوات میں ججز کی کمی کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے ، ہم سب کاکام ایک اور ہم کو عوام کے مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ، وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بار کے نومنتخب صدر حضرت معاذ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈووکیٹ ، سابق صدر شمشیر علی خان میرخانخیل نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر مینگورہ بینچ کے دیگر ججز ، دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، تحصیل بار خوازہ خیلہ کے صدر لیاقت علی خان ایڈووکیٹ اور جملہ اراکین بار نے شرکت کی ، اس سے قبل سینئر جسٹس لعل جان خان خٹک نے نومنتخب صدر حضرت معاذ ایڈووکیٹ اور دیگر کابینہ سے حلف لیا، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے جسٹس لعل جان خان خٹک نے کہا کہ بار اور بینچ سے عوام کی انصاف کی فراہمی کیلئے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ، موجودہ دور میں وکلاءکی عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے وکلاءنے قانون و آئین کی حکمرانی کیلئے طویل اور کامیاب جدوجہد کی ہے جس پر ہمیں فخر ہیں ، وکلاءاپنے دفاتر عدالتوں میں آنے والے سائلین ، غریب خواتین اور بچوں کے کیسز احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں ۔
Discussion about this post