کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام): سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں اور انٹیلی جنس کارروائیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں موصول ہونے والی خبر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کراچی ائیر پورٹ پر ایک بڑے دہشت گرد حملے کی انتباہ جاری کر دی ہے جس کے تحت آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کو انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری انتباہ میں آگاہ کیا گیا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ائیر پورٹ پر حملے کے لیے پانی کے باؤزر کے ذریعے مائع دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے اور ایسے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ یہ رپورٹ پاک آرمی کی جانب سے سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز کے بعد ہی جاری کی گئی ہے، جس میں پولیس ، حساس ادارے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رینجرز سمیت فوج بھی حصہ لے رہی ہے
Discussion about this post