لاہور (زمونگ سوات ڈات کام): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فلمسٹار میرا نے کہا کہ میں نے عمران خان کی تعریف کی اور لوگوں نے اس بات کو شادی سے جوڑ لیا جس کے بعد میں نے عمران خان سے شادی کو لے کر تھوڑا مذاق بھی کیا۔
میرا کا کہنا تھا کہ جس طرح سب لوگ میرے ساتھ کھیلتے ہیں میں بھی ان کے ساتھ کھیل لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو اور یہی وجہ ہے کہ میں ووٹ بھی ڈالتی ہوں کیونکہ بحیثیت پاکستان مجھے ووٹ ڈالنے کا پورا حق حاصل ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا عمران خان سے شادی کی خواہش کے اظہار کے بعد کافی عرصہ خبروں کی زینت بنی رہی تھیں
ADVERTISEMENT
Discussion about this post