فیس بک نے اب فیس بک گروپس اور فیس بک ایونٹس کے لیے لائیوفیچر متعارف کرا دیا ہے۔لائیوان گروپس کی مدد سے صارفین اپنے فیملی یا مخصوص گروپس میں مخصوص لوگوں سے اپنے لمحات براہ راست شیئر کر سکتے ہیں۔
لائیوان ایونٹ سے اپنی سالگرہ یا دوسری تقریبات میں اُن کو بھی شامل کر سکتے ہیں، جوتقریب میں شرکت نہ کر پائے ہوں۔صارفین لائیو ان ایونٹ کے فیچر کو سوال و جواب کے سیشن کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
فیس بک کو امید ہے کہ گروپس اور ایونٹس کے لیےلائیو ویڈیو کے فیچر سےصارفین اپنے پیاروں سے زیادہ بہتر طور پر جڑ سکیں گے۔فیس بک نے لائیو ویڈیوکے لیے لائیو ری ایکشن ، لائیو کمنٹ اور لائیو رپلائی کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔صارفین لائیو ویڈیوز پر بھی وہی لائیو ری ایکشن دے سکتے ہیں جو فیس بک نے نیوز فیڈ کے لیے متعارف کرائے تھے۔
Discussion about this post