تہران(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان سمیت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ مکالمت اور اعتدال پسندانہ رابطے چاہتا ہے، اپنی سرزمین کوکسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی بھی قوم کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔
اس تقریب میں حاضرین سے خطاب میں روحانی نے کہا کہ ان کا ملک میانہ روی کی پالیسی اپنائے رکھے گا اور تمام ممالک کے ساتھ مکالمت اور رابطوں میں اضافے کا خواہاں رہے گا۔ تاہم حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع ہمیشہ رہنے والے نہیں، اس لیے ان سے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔اس خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے نے جو مثبت امکانات پیدا کیے ہیں، نہ تو وہ مستقل ہیں اور نہ ہی ہمیشہ رہنے والے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے ملک کے تمام صنعتی شعبوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جن میں جوہری صنعت بھی شامل ہے
Discussion about this post