اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام): انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی اختر شاہ ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کروادیا۔ پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف حکومت کی اجازت سے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔
پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک روانگی سے قبل عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی؟ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22 اپریل کو مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
اراکین اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں تو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا، کسی کونہیں چھوڑوں گا، قوم کو باہر نکالوں گا،وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ بارے بھی اہم اعلان
اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کااعلان...
Read more
Discussion about this post