سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں بحرین سے کالام تک 32کلومیٹر روڈ کے لئے 8ارب 10کروڑ روپے منظور کرلئے گئے ،منگل تک ٹینڈر کے لئے اشتہار دیا جائے گا ،اس بات کا انکشاف این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق نے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ رقم ایشئن ڈویلپمنٹ بینک جاری کرے گی جس میں حکومت کسی قسم کی مداخلت نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ بحرین سے کالام تک یہ روڈ چار فیزز میں مکمل کیا جائے گا جس میں عالمی سطح کے 23رابطہ پل بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ٹینڈر میں دو ٹھیکے انٹرنیشنل ٹھیکداروں کو اور دو مقامی ٹھیکداروں کے دئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ چکدرہ سے فتح پور تک جی ٹی روڈ سعودی حکومت سے تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے ساڑھے تین روپے تک کی منظوری دیدی گئی ہے جس پر بھی بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post