سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر جنگلات اور اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل واجد علی خان کے خاندان کے اہم افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ واجد علی خان کے چچا زاد، سابق ضلع نائب ناظم رفیع الملک کاکی خان (مرحوم ) کے فرزند اور ضلع کونسل سوات کے رکن نثار خان نے اپنے خاندان اورہزاروں کارکنوں کے ساتھ جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ خاندان کے افراد اور ساتھیوں سمیت آئندہ چند روز میں کریں گے۔ نثار خان دو بار ناظم اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کے رُکن منتخب ہوئے اور یونین کونسل رنگ محلہ کی نشست کو انہوں نے تین بار جیت کر ہیڑک کی ہے۔ اس سے پہلے اُن کے والد اس یونین کونسل سے ناظم اور بعد میں ضلع نائب ناظم منتخب ہوئے تھے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post