سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں لینڈسلائیڈنگ سے بند ہونے والا کالام روڈ 7روز گذرنے کے باجود بھی ٹریفک کے لئے بحال نہیں کیا جاسکا ،مینگورہ بائی پاس روڈ کو آج ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے گا ،کالام اوربالائی علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت سے عوام کی زندگی محال ہوگئی جبکہ مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،سوات میں گذشتہ ہفتے شدید بارشوں کے دوران بحرین اور کالام کے مابین کئی ایک مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کالام روڈبدستور بند ہے اور سات روز گذرنے کے باوجود بھی روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال نہیں کیا جاسکا ہے اسی طرح بشی گرام ،اتروڑ ،گبرال ،چیل مدین اور مالم کی سڑکیں بھی گذشتہ چھ روز سے بند پڑی ہیں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ،جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے کالام شاہراہ کی بندش کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت پیداہوگئی ہے مقامی افرادپیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ،مینگورہ بائی پاس بھی بدستور ٹریفک کے لئے بند ہے اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مینگورہ بائی روڈ کو کل نو اپریل تک بحال کیا جائے گا ۔
Discussion about this post