سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)شانگلہ سے ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکے حوالے سے صوبائی اسمبلی دوغلی پالیسی سے عوام کو گمراہ نہ کرے کسٹم ایکٹ کا نفاذ صوبائی اسمبلی کی سفارشات پر لگایا گیااس ایکٹ کی ملاکنڈ ڈویژن اورکوہستان میں نفاذ بارے میں قومی اسمبلی میں بحث کی جائے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا بھی پیش کی ہے اور اسکے علاوہ بھی ہر فورم پر اپنے عوام کے تحفظات اور مسائل کی نشاندہی بھی کر تے رہیں گے اور انکے حل کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نفاظ کے بارے میں قومی اسمبلی میں باقائدہ بحث کرائی جائے اور اس واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک بہت تکالیف اور مصیبتوں کا سامنا کیا ہے مگر اور وطن سے محبت میں کمی نہیں آئی مگر بد قسمتی سے انکی وطن سے محبت کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے ہماری سیاست بلکہ زندگی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے اور موجودہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ شدہ اس علاقے میں کسٹم ایکٹ کا نفاظ عوام کے حق میں نہیں پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کے صوبہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوگیا عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے بے گھر ہو گئے مگر صوبائی حکومت اور انکی مرکزی قیادت کو انکی فکر نہیں اور انکی بحالی کے لیے کوئی خاطر کواہ اقدامات نہیں صرف پگڑیاں اچھالنا عوامی خدمت نہیں ۔
Discussion about this post