نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
برطانیہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام): پانامہ لیکس کے بعد عالمی برادری کے ایوانوں میں بھی مسلسل ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کہیں کوئی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے تو کوئی اپنے عہدیداران کی آف شور کمپنیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیے ہوئے ہے۔ پانامہ لیکس پر رد عمل کے پیش نظر ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے ، ادھر پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے ڈیوڈ کیمرون کے والد کی سرمایہ کاری کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 2010ء میں تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے ۔ ڈیوڈ کیمرون کے خلاف تحقیقات نہ ہونے تک لیبر پارٹی کے احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post