سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے 22سالہ نوجوان شکیل احمد خان زندگی کی بازی ہارگیا ، شکیل احمد خان کو ہری پور میں موٹر سائیکل پر حادثہ پیش آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ نوجوان شکیل احمد کا تعلق سوات کے علاقے قمبر سے تھا اور وہ ہریپور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا ، 22سالہ شکیل احمد خان کے دوست بلال شاہ نے زمونگ سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ شکیل احمد خان ہریپور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا جہاں 9روز قبل وہ کسی کام کی غرض سے موٹر سائیکل پر بازار گیا ہریپو ر بازار میں شکیل احمد خان کو موٹر سائیکل پرحادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھاجس کے بعد اسے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 9روز تک موت سے لڑتے لڑتے آج زندگی کی بازی ہا ر گیا۔ 22 سالہ نوجوان شکیل احمد خان مرحوم کی نمازہ جنازہ قمبر مسجد میں ادا کی جارہی ہے.
Discussion about this post