نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) قومی ٹیم کے لیے نئے کوچ کے متلاشی پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بیٹنگ کے بعد اپنی کوچنگ کی مہارت بھی ثابت کررہے ہیں ،ان کی کوچنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے پہلے زمبابوے کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں شکست دی اور پھر ورلڈ ٹی ٹونٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد مین راؤنڈمیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی جسے اور کوئی نہیں شکست دے سکا ۔
افغان ٹیم کی ان کامیابیوں کے پیچھے انضمام کا بڑا ہاتھ ہے تاہم پی سی بی ان کی خدمات لینے میں سنجیدہ نہیں دکھائی د ے رہا ہے ۔وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل دو رکنی کوچ فائنڈنگ کمیٹی غیر ملکی کوچ لانے کے حق میں ہے تاہم انہیں انضمام الحق نہیں دکھائی دے رہے ہیں جن کے پاس پاکستان کی حالیہ بیٹنگ مشکلات کا حل موجود ہوسکتا ہے
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post