اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) عمران خان نے پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کے نام کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانی کی پیش کش کی گئی ہے۔ چوہدری نثار کی جانب سے عمران خان کو ان کے پسند کا افسر تعینات کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر اپوزیشن ایف آئی اے کی تحقیقات چاہتی ہے تو وہ تیار ہیں۔ عمران خان اپنی پسند کا افسر نامزد کریں وہ اسے مکمل اختیارات دینے کو تیار ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رویے کی وجہ سے کمیشن کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ الزام تراشی بند کی جائے تا کہ کوئی جج کمیشن کی سربراہی قبول کرے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رد عمل دیا گیا ہے۔ عمران خان نے چوہدری نثار کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات شعیب سڈل کی زیر نگرانی کروائی جائیں
Discussion about this post