ADVERTISEMENT
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹکام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اتوار کی شام چھ بجے بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتوار کی شام چھ بجے قوم سے مخاطب ہوں گے اور انہوں نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ذریعے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے عمران خان پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم کے سامنے اپنا موقف واضح کرینگے واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کا مطالبہ کیا تھا اور اب وہ اپنے طالبے سے دستبردار ہوگئے ہیں.
Discussion about this post