لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی۔ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی چہرے بدلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر این سی اے کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو ڈائریکٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی لگانے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔
مدثر نذر کو ڈائریکٹر لگانے کے سلسلے میں بورڈ حکام ان کیساتھ مالی معاملات طے کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خدمات بطور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی حاصل کی جا رہی ہیں۔ مدثر نذر این سی اے پلاننگ، ڈمیسٹک انفراسڑکچر اور کوچنگ کورسز پر کام کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مختصر مدت کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ واضح رہے کہ مدثر نذر 1993ء اور 2001ء میں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post